نریندر مودی کی زندگی پر بننے والی فلم 24 مئی کو ریلیز ہوگی

نئی دہلی(بولونیوز)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زندگی پر بننے والی فلم ’پی ایم نریندر مودی‘ بھارتی انتخابات ختم ہونے اورانتخابی نتائج کی گنتی کے ایک دن بعد 24 مئی کو ریلیزہو گی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلم کی ٹیم نے تصدیق کی کہ فلم ’پی ایم نریندر مودی‘ کو 24 مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔ پروڈیوسر سندیب سنگھ کے مطابق ہم نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق اورملکی قوانین کااحترام کیا۔اب یہ فلم عوام تک پہنچائوں گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فلم شائقین کی توجہ حاصل کر لے گی اور اس سے ریکارڈ بزنس کی توقع ہے۔یاد رہے کہ فلم کی کاسٹ میں نریندر مودی کا کردار اداکار ویویک اوبرائے نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں بومن ایرانی، زرینا وہاب، برکھا سنگپتا، منوج جوشی سمیت دیگر کاسٹ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں