امریکا،چین اور روس کا افغانستان سے فوجوں کے ذمہ دارانہ انخلا پر اتفاق

ماسکو(بولونیوز)ماسکو اجلاس میں امریکا افغانستان سے فوج نکالنے پر تیار، امریکا چین اور روس نے مجموعی امن عمل کےلیےافغانستان سے غیر ملکی فوجوں کے ذمہ دارانہ انخلا پر اتفاق کر لیا۔امریکی محکمہ خارجہ نے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا جس میں تمام فریقین سے تشدد کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا۔ افغانستان پر آئندہ سہ فریقی اجلاس بیجنگ میں ہوگا۔ادھرغیرملکی خبرایجنسی رائٹرزنےدعویٰ کیا ہےکہ امریکی وزیرخارجہ کابل میں موجود آدھے سفارتی عملے کو ستمبر تک واپس امریکا بلوالیں گے۔ امریکی سفارتخانے میں 1500 افراد پر مشتمل عملہ موجود ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پلان کے تحت اگلے برس امریکا نے سفارتی عملے کی واپسی کا فیصلہ فوجی انخلاء کے فیصلے کے بعد کرنا تھا۔ چار برس قبل امریکا نے آٹھ سو ملین ڈالر کی خطیر رقم خرچ کر کے سفارتخانے کی توسیع کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں