معیشت کوچیلنجزدرپیش، اپنی سرحدوں کوتجارت کیلئےکھولنا ہوگا

بیجنگ(بولونیوز)چینی صدرنےکہا ہے کہ معیشت کو چیلنجز درپیش ہیں، اپنی سرحدوں کو تجارت کیلئے کھولنا ہوگا، مشترکہ جدوجہد سےعوام کامعیارزندگی بہتربنایا جاسکتا ہے۔چین میں بیلٹ اینڈ روڈ گول میز کانفرنس ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان سمیت عالمی رہنما شریک ہوئے۔اس موقع پرچینی صدرشی جن پنگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں معیشت کوبڑے چیلنجز کا سامنا ہے، مشترکہ جدوجہد سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا بنیادی ڈھانچے اور صنعتی ترقی کیلیےمزید کام کرناہوگا،عوامی سطح پررابطوں کوفروغ دینا ہوگا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق
چینی صدر نے کہا اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے پر مل کر کام کرنا ہے، اپنی سرحدوں کو تجارت کیلیے کھولنا ہوگا۔ شی جن پنگ نے عالمی رہنماؤں سے اپیل کی کہ ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے نمٹنے کیلیے مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں