سی آئی اے نوشہروفیروز،کارمیں سے 72 بوتلیں وسکی شراب برآمد

نوشہروفیروز(بولونیوز)سی آئی اے پولیس نوشھروفیروزکی نیئر ٹول پلازہ موروبڑی اورکامیاب کاروائی۔کار میں سے 72 بوتلیں وسکی شراب برآمد۔ایک منشیات فروش ملزم گرفتار۔سی آئی اے پولیس نےدوران گشت خفیہ و جاسوس اطلاع پہ، نیشنل ہائی وے نیئرٹول پلازہ موروکاروائی کرکے،01 منشیات فروش ملزم کوشراب سمیت گرفتارکرلیا۔گرفتار منشیات فروش ملزم کے قبضے سے03 کارٹون(72 بوتلیں) وسکی شراب، ایک ٹویوٹا کرولا کار، ایک موبائل فون، اور نقدی برآمد کرکے، درس تھانہ پہ منشیات ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں