ملک میں غربت اور مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، اسد عمر

اسلام آباد(بولونیوز)سابق وزیرخانہ اسد عمرنےتسلیم کیا ہےکہ ملک میں غربت اورمہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔سابق وزیر خانہ اسد عمر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں غربت ہے اور مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، پہلے سال میں ترقی کی رفتار صفر اعشاریہ چار تھی، لوگوں کو ملکی ترقی کی رفتار سست ہونے پر خدشہ ہے، ادائیگیوں کے عدم توازن کی وجہ سےایسی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ دوسرا بڑا مسئلہ اس وقت مہنگائی ہے، ہمارے 8 ماہ میں مہنگائی کی شرح 6 اعشاریہ 5 فیصد تھی، لیکن جتنی مہنگائی پی پی نے کی کسی حکومت نے نہیں کی، اپوزیشن کو اس وقت غریبوں کی یاد نہیں آئی جب اس نے پانچ سال عوام کو بے دردری سے لوٹا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں