بلاول کو’صاحبہ‘ کہنے پرپیپلزپارٹی کی وزیراعظم پر شدید تنقید

اسلام آباد(بولونیوز)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بلاول بھٹوکو’صاحبہ‘ کہنے پر پیپلزپارٹی نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو ایک قومی سیاسی جماعت کے چیئرمین ہیں، کسی جگت باز کی طرح جملے بازیاں وزیراعظم کے منصب کے شایان شان نہیں ہیں۔پیپلزپارٹی کے مرکزی ترجمان مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان کا چڑچڑاپن اور لب و لہجہ بتا رہا ہے کہ ’جی‘ کا جانا ٹھہر گیا ہے، جلسوں میں کھڑے ہوکر گیدڑ بھببکیاں دینا آسان ہے، بلاول بھٹو زرداری کے پاس پرچی نہیں شہدا کی میراث ہے، احتساب کے نام پر انتقام سے نہ پہلے ڈرے نہ اب ڈریں گے جب کہ آصف زرداری پہلے بھی باعزت بری ہوئے اب بھی سرخرو ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں