بنوں پولیس،منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں

بنوں(بولونیوز)بنوں پولیس نےمنشیات فروشوں اورجرائم پیشہ افراد کےخلاف کاروائیاں کرکےملزمان کورنگےہاتھوں گرفتارکیا۔تفصیلات کےمطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسریاسرآفریدی کے خصوصی احکامات کی پیش نظر میں ضلع بنوں کو منشیات اور جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے کے سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ ککی عبدالخنان خان نے جرائم پیشہ افراد کاروائی کرکے 10مشتبہ افرادکوگرفتارکیا اور5عدد پستول،02 عدد بندوق بمعہ مختلف بور کارتوس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسریاسرآفریدی کا کہنا ہےکہ جرائم پیشہ افراد کو خبردار کیا ہے کہ وہ جرائم کی دنیا سے توبہ تائب ہوکرایک ذمہ دارشہری بن کرمعاشرے میں نیک اور اچھے انسان کا کردار ادا کریں بصورت دیگران کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں