ایس ایس پی بدین،اپنے دفترمیں اردلی روم،دیگرافسران کی شرکت

بدین(بولونیوز)ایس ایس پی بدین جناب حسن سردارنیازی صاحب نےآج اپنےدفترمیں اردلی روم کیا،اردلی روم میں پولیس اہلکاران پیش ہوئے۔ایس ایس پی بدین جناب حسن سردارنیازی صاحب کی جانب سے اپنے دفتر میں اردلی روم کیا گیا جس میں مختلف تھانہ جات اوریونٹس سے پولیس اہلکاران سمیت لیڈی کانسٹیبلز پیش ہوئے۔ایس ایس پی صاحب نے پولیس اہلکاروں کے مسائل چھٹی،رٹائرمینٹ،معطلی،شوکاز،کوارٹرگارڈ ودیگراحکامات جاری کئے۔اردلی روم کے دوران ایس ایس پی صاحب نے حضرت لال قلندر شہباز کے سالانہ عرس مبارک کی ڈیوٹی سیوھن شریف سے غیر حاضر ہونے والے 2 پولیس اہلکار غلام نبی اورحاکم علی کوکوارٹر گارڈ بند کرنے کا حکم جاری کیا۔جب کہ ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر کانسٹیبل الاھی بخش کو معطل کرکہ شوکازنوٹس جاری کردیا اورکانسٹیبل میووخان احمدانی کوسروس مکمل ہونےپرریٹائر کردیا گیا۔ایس ایس پی صاحب نے اردلی روم میں پیش ہونےوالےپولیس اہلکاران کے تبادلے ، چھٹی اور دیگر مسائل سنے اور متعلقہ اسٹاف کو مسائل حل کرنے کے لیے فوری احکامات جاری کئے۔ایس ایس پی صاحب نے اردلی روم میں پیش ہونے والے پولیس اہلکاران کو دیانتداری اور فرض شناسی سے ڈیوٹی کرنے کے احکامات جاری کئے۔ایس ایس پی صاحب نے پولیس اہلکاروں کو کہا کہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور بلاوجہ غیر حاضر رہنے والوں کے خلاف ڈپارٹمنٹل ایکشن لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں