ملیرپولیس کی کارروائی،موٹرسائیکل لفٹرگروہ گرفتار،موٹرسائیکل برآمد

کراچی(بولونیوز)ضلع ملیر پولیس نے مختلف کارروائیوں میں موٹرسائیکل لفٹر گروہ کےکارندوں کو گرفتار کرلیا۔گلشن معمار پولیس نےرمضان عرف جانےکوگرفتارکرکےمسروقہ موٹرسائیکل تحویل میں لےلی۔گلشن معمارپولیس نےملزم کوبسم اللہ وک سے دوران پیڑولنگ گرفتار کیا۔ملزم سے برآمد موٹرسائیکل تھانہ مبینہ ٹاؤن کے علاقے سے چھینی گئی تھی جسکا مقدمہ ڈکیتی کی دفعات کےتحت درج کیا گیا تھا۔ملزم نےساتھیوں کےساتھ ملکرپارکنگ اورعوامی مقامات سے موٹرسائیکلیں چوری/چھیننےکی وارداتوں کاانکشاف کیا۔ری جانب بن قاسم پولیس نےمہران ہائی وے سے پولیس کومفرورملزم سمیت موٹرسائیکل لفٹرملزم کوگرفتارکرلیا۔ملزم غلام رسول سےمسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔گرفتارمفرورملزم اسلم ولد یعقوب پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ملزمان کوگرفتارکرکےضابطے کی کارروائی کا آغازکردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں