ڈینگی کے خاتمے کیلئے تشکیل کردہ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ،اجلاس منعقد

ننکانہ صاحب(بولونیوز)ڈینگی کےخاتمےکےلیےمحکمہ صحت کی تشکیل کردہ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینےکے حوالے سے اجلاس کاانعقاد کیا گیاجس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمدنے کی ۔اس مو قع پرڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصوراحمد نےتمام ضلعی محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں تاکہ ڈینگی سے بچاﺅ کی احتیاطی تدابیر اپنا کر ڈینگی بخار سے بچا جاسکے۔انہوں نے میونسپل کمیٹی کے عملے کو ہدایات جاری کیں کہ وہ قبرستانوں،ٹائر شاپس، کباڑخانوں،جوہڑ سمیت پارکوں میں کھڑے پانی کی نکاسی کو یقینی بنائیں ۔ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محکموں کے افسران اور اہلکاران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی سستی اور کاہلی کو برداشت نہ کیاجائے گا۔ان خیالات کااظہارڈپٹی کمشنرراجہ منصوراحمد نے ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ “ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی(DERC)کےاجلاس کےدوران کیا۔ڈینگی کےحوالے سے منعقدہ”ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی”DERCکے اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)،چیف ایگزیکٹوآفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عاقب نذیر ،ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاران نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں