پیدل چلنے والوں کو لفٹ دیکرلوٹنے والا ڈاکوپولیس کے شکنجے میں

ٹوبہ ٹیک سنگھ(بولونیوز)ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ میں مجبوری کے تحت پیدل سفر کرنے والے راہگیروں کو لفٹ دے کر ویران جگہوں پر لوٹنے والے ڈاکو جیب تراش پولیس کے ہتھے چڑھ گئے، ملزمان اکیلے شخص کو دیکھ کر لفٹ کا جھانسہ دیتے تھے۔ ویران جگہوں پر مسافروں کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیتے اور اگر رش والے مقامات ہوتے تو بغیر محسوس کرائے کاریگری سے جیب ہی کاٹ لیتے۔ لٹنے والے کو پتا بھی کافی دیر بعد لگتا۔ آج بری قسمت کہ جس راہگیر کا انتخاب کیا وہ ذرا دلیر نکلا اور جب ان نوسربازوں نے اپنی کاروائی کرنا چاہی تو راہگیر نے شور مچا دیا جس پر قریبی ناکے پر موجود پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور نوسربازوں کو دھرلیا۔ گرفتارشدگان کو مقامی پولیس اسٹیشن میں بند کرکے مزید کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں