طالب علموں پر ڈکیتوں کی طرح تشدد،اسکول ٹیچرتھانیدار بن گیا

بورے والا(بولونیوز)معصوم طالب علموں پرچوروں ڈکیتوں کی طرح تشدد ورثہ سےپوچھنےپرسنگین نتائج کی دھمکیاں۔تفصیل کے مطابق چک نمبر 465 ای بی گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کا ٹیچر ساجد ڈوگر نکا تھانیدار بن گیا اپنی کلاس کے معصوم بچوں پربہیمانہ تشدد کرنے لگا ہوم ورک نہ کرنے پر طالبعلم عبدالرحمن کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ورثاء کے پوچھنے پر ماسٹر طیش میں آ گیا اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دینےلگا کہ میرا ایک سیاسی گھرانے سے تعلق ہے تم لوگ میرا کچھ نہیں کر سکتے غریب ماں باپ کا سیکرٹری ایجوکیشن وزیر اعلی پنجاب اور چیف جسٹس آف پاکستان سےفوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں