ڈپٹی کمشنرویسٹ کا امتحانی سینٹر کا دورہ،فوٹو اسٹیٹ کاپیوں پربھی چھاپہ مارا

کراچی(بولونیوز)ڈپٹی کمشنرویسٹ کےہدایت پر اے سی مومن آباد مختیار ابڑو کا امتحانی سینٹر کے دورے کیے ۔ ای سی مومن آباد مختیارعلی ابڑو نےچلنےوالےمختلف فوٹو اسٹیٹ کاپیوں پربھی چھاپہ ماراجہاں پرحیدر علی نصراللہ قاسم سلطان اور شاہدین کو کاغذات کے ساتھ سرخ ہاتھوں سے پکڑ کر انہیں گرفتار کروا لیا جبکہ ای سی مومن آباد نے ریاستی مشینری فون اور لیپ ٹاپ کےکاغذات بھی قبضے میں لےکرسامان کواٹھوالیا اوراپنے تحویل میں لے لیں ۔اس موقع پر ایس سی مومن آباد نے ضروری ہدایات بھی جاری کیےاوران کا کہنا تھا کہ کاپی کلچر کو مکمل ختم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کیا جا رہا ہے ۔ اے سی مومن آباد مختیار احمد ابڑو نے کہا کہ فوٹو کاپی اسٹیٹ مشین کے ذریعے اور واٹس ایپ کے ذریعے پیپر کو شیئر کیا جا رہا تھا جہاں پرچھاپہ مار کر ان لوگوں کو گرفتار کرایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی غفلت کرنے والے ایجوکیشن عملدار کے خلاف سخت نوٹس لیا جائے گا ۔ جبکہ کنٹرولر بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی بورڈ کے جانب سے غیر قانونی طریقے سے پیپر کو حل کرنے والے فوٹو کاپی کے ذریعے پیپر آئوٹ کرنے والے ملزمان حیدر علی ۔ شہر یار اور قاسم کی خلاف تھانہ پاکستان بازار ویسٹ کراچی میں مقدمہ درج کروا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں