گینگ وار کے دو ملزم گرفتار،اسلحہ،موٹرسائیکل دیگرسامان برآمد

الہ آباد(بولونیوز)خطرناک ریکارڈ یافتہ مظہرعرف مظہری گینگ کےدوملزم گرفتار،اسلحہ،نقدی،موٹرسائیکل ودیگر سامان برآمد تھانہ الہ آباد پولیس کی مزید کاروائیاں جاری جلد اس گینگ کےتمام کارندے گرفتارکرلیے جائیں گے ایس ایچ او نصر اللہ بھٹی اورسب انسپکٹرراحیل خاں کی صحافیوں سےگفتگو تفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آباد پولیس نے انتہائی خطرناک ریکارڈ یافتہ ڈکیت گینگ کےدوارکان گرفتارکرلیے یہ گینگ دن کےوقت ریکی کرکے رات کو اسلحہ سے لیس ہو کر ٹولیوں کی شکل میں وارداتیں کرتے ہیں یہ انتہائی خطرناک ملزم ہیں روڈ رابری اور ہاؤس ڈکیتی کے ریکارڈیافتہ اور ماہر ڈکیت ہیں شہریوں کے مزاحمت پر اکثر اوقات ان پر فائرنگ بھی کرتے رہے ہیں یہ اپنا پڑاؤ ڈالنے کے لیے کرایے کے مکان لیتے ہیں جہاں پر بیٹھ کر پلان کرتے ہیں یہ گینگ انتہائی چالاک افراد پر مشتمل ہے تھانہ الہ آباد پولیس نے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں جنہوں نے ان کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے جلد سرغنہ سمیت تمام گینگ کو پکڑ لیا جائےگاایس ایچ اونصراللہ بھٹی اورسب انسپکٹرراحیل خاں نےصحافیوں سےگفتگوکرتےہوئے مزید بتایا کہ پکڑے جانے والے ملزمان سے رپیٹر 12 بور ، بندوق 12 بور ، پسٹل 30 بور ، 15 عدد کارتوس ، 10 عدد گولیاں پسٹل 30 بور ، موٹر سائیکل 1 عد د، قیمتی موبائل 5 عدد اور نقدی 39ہزار روپے برآمد کرلی گئی ہیں مزید انوسٹی گیشن جاری ہے ۔ تھانہ الہ آباد کی حدود سے تمام جرائم پیشہ افراد کو پکڑ کر دم لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں