اربوں کھانےوالےکوضمانت مل سکتی ہےتوعلیم خان کو کیوں نہیں

اسلام آباد(بولونیوز)فواد چوہدری کا کہنا ہے علیم خان پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا کوئی الزام نہیں، علیم خان کو ضمانت دی جانی چاہیے۔وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا اربوں روپے کھانے والوں کوآسانی سےضمانت مل سکتی ہے تو ایک کاروباری آدمی کو کیوں نہیں ؟ عام تاثر ہے کہ علیم خان کو اپوزیشن کے شور کی وجہ سے ناکردہ جرم کی سزا دی جا رہی ہے، علیم خان کا مقدمہ کم سنگین ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علیم خان کا مقدمہ کم سنگین ہے،اگراربوں روپےکھانے والے ملزموں کو اتنی آسانی سے ضمانت مل سکتی ہے تو ایک کاروباری آدمی کوجس پرسرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا کوئ الزام نہیں ضمانت دی جانی چاہئے۔عام تاثر یہ ہے کہ علیم کو اپوزیشن کے شور کی وجہ سے ناکردہ جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔یاد رہے قومی احتساب بیورو نے علیم خان کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار کیا جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما نے اپنی وزارت سے استعفی دیا۔ علیم خان سال 2011 میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔ گزشتہ سات سال سے وہ اس جماعت سے وابستہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں