پلوامہ واقعہ،جواب نہ دینے پربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرطلب

اسلام آباد(بولونیوز)پلوامہ حملے سے متعلق پاکستان کے 8 سوالوں کے جواب نہ دینے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو آلووالیا کودفترخارجہ طلب کرلیا گیا۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ پلوامہ حملے سے متعلق بھارت کی جانب سے بھیجے گئے ڈوزیئر میں کالعدم تنظیموں کے جن کارندوں کا ذکر کیا گیا تھا پاکستان نے ان کو گرفتار کیا، بھارت نے ڈوزیئر پر پاکستان کے سوالوں کے جوابات نہیں دیئے، جس پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو آلووالیا کو دفترخارجہ طلب کیا گیا۔پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرسے وضاحت طلب کی کہ بھارت نے ڈوزیئر پر پاکستان کے سوالوں کے جواب کیوں نہ دیے, بھارت پلوامہ معاملے پر 8 سوالوں کے جواب دے، اور بتائے کہ کالعدم جیش محمد کا مبینہ ترجمان محمد حسن کون ہے, مبینہ ترجمان کی تمام متعلقہ تفصیلات فراہم کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں