کراچی شہرکومنشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کا عزم برقرار،ایڈیشنل آئی جی

کراچی(بولونیوز)کراچی پولیس چیف کے احکامات کراچی شہرکومنشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کا عزم برقرار محمود آباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی دو منشیات فروش گرفتار مقدمہ درج تفصیلات کےمطابق محمود آباد کے علاقے میں کشمیر کالونی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات بیچنے والے دو سپلائر کو گرفتار کرلیا ایس ایچ او محمود آباد اعجاز احمد خان کے مطابق اعلیٰ افسران کی خاص ہدایات کو مد نظر رکھتے منشیات جیسی لعنتی زہر کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیوں کا عمل جاری ہے دو منشیات فروش جوناتھن عرف ایرک ولد سمیول 2 طاہر مسیح ولد عنایت مسیح کو گرفتار کرکے 1280 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں