ڈکیتی و راہزنی میں ملوث ملزم گرفتار،موبائل فون اور رقم برآمد

کراچی(بولونیوز)ائیرپورٹ سے ڈکیتی اور راہزنی میں ملوث ملزم گرفتار۔پولیس نے ملزم کو دوران اسنیپ چیکنگ گرفتار کیا۔گرفتارملزم سےغیرقانونی اسلحہ بمعہ گولیاں، موبائل فون اورچھینی گئی رقم 24000 روپے برآمد۔ملزم نے دوران انٹروگیشن قائدآباد سے شہری سے اسلحے کے زور پر برآمد رقم چھیننے کا اعتراف کیا۔ملزم نے قائدآباد، سکھن اور شرافی گوٹھ سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کا انکشاف کیا۔ملزم وحید علی کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ملزم سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں