ملیرسائٹ سپرہائی وے پرسرچ آپریشن مکمل،18 مشکوک افراد گرفتار

کراچی(بولونیوز)ضلع ملیر سائٹ سپر ہائی وے اور گلشن معیار میں پولیس کا سرچ آپریشن مکمل ہوگیا ۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادرنےبتایا کہ سرچ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پرکیا گیا تھا آپریشن میں ضلع ملیرپولیس اورریپیڈ رسپانس فورس کی بھاری نفری نےحصا لیا۔ایس ایس پی عرفان بہادر نے مزید کہا کہ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی سرچ آپریشن کے دوران 18 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے تمام افراد کی کوالیفائی کی مکمل جانچ پڑتال اور بائیو میٹرک تصدیق کے بعد کی جائے گی ۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے حراست میں لئے گئے تمام افراد کو مکمل جانچ پڑتال کے بعد رہا کردیا گیا ہے ۔ گرفتار افراد میں کسی کی بھی ملزمان میں شناخت نہ ہو سکی ۔ کراچی کے ملیر میں ہونے والے سرچ آپریشن میں انسپیکٹر اشتاق احمد ایس ایچ او غلام مایرم نے بھی حصہ لیا جن کے کارکردگی پر ایس ایس پی نے ان کو شاباش دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں