شدیدعوامی احتجاج،سوڈان کے صدرنے استعفی دیدیا

سوڈان(بولونیوز)سوڈان کے صدر عمر حسن البشیر نے شدید عوامی احتجاج کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد تقریباً تین دہائی پرمحیط اُن کےاقتدارکا خاتمہ ہوگیا۔سوڈان میں اشیاء خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف عوام سراپا احتجاج تھےاوران کا مطالبہ تھا کہ صدرعمرحسن کوعہدے سےہٹایا جائے۔گزشتہ 6روزسےصدرعمر حسن البشیر کے خلاف احتجاجاً ہزاروں افراد آرمی ہیڈ کوارٹرکےباہرجمع تھے جہاں صدرکی رہائش گاہ اوروزارت دفاع کا دفتر بھی ہے۔شدید عوامی دباؤکےبعدعمرحسن البشیرنےصدارت کےعہدے سےاستعفیٰ دے دیا جس کےبعد فوج نےامورمملکت سنبھال لیے۔فوج کی جانب سے جلد ایک اہم پیغام جاری کیا جائےگاجب کہ اس سے قبل میڈیا نمائندوں کی جانب سےخبردی جارہی تھی کہ صدر عمر البشیر کی حکومت کے خاتمے کے ساتھ فوج کی جانب سے اقتدار سنبھالنے کا امکان ہے۔1956 میں سوڈان کی آزادی کے بعد سے اب تک عمر حسن البشیر کو طویل ترین عرصے تک صدارت کے عہدے پر فائز رہنے کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے یہ منصب 16 اکتوبر 1993 کو سنبھالا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں