نوازشریف حکومت کی یادتوآتی ہوگی دل دکھاتی ہوگی، مریم نواز

لاہور(بولونیوز)مسلم لیگ(ن) کی رہنمامریم نوازنےکہاہےکہ عوام کونوازشریف کےدورحکومت کی یادتوآتی ہوگی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے ویڈیو شیئر کرائی ہے جس میں پس منظر میں سجاد علی کا گانا چل رہا ہے یاد تو آتی ہوگی۔ مریم نواز نے اس کے ساتھ ہی یہ لکھا کہ یاد تو آتی ہو گی دل دکھاتی ہو گی ، ابھی تو آئے گی یاد۔مریم نواز نے نواز شریف کے دور حکومت میں ترقیاتی کام دکھانے کی کوشش کی ہے جبکہ عمران خان کی موجودہ حکومت پر بھی تنقید کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں