کالعدم تنظیم جنداللہ کا دہشت گرد گرفتار، خود کش جیکٹ برآمد

کراچی(بولونیوز)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کالعدم تنظیم جنداللہ کےاہم دہشت گرد کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے خود کش جیکٹ اور2دستی بم برآمد کرلیے۔سی ٹی ڈی سول لائن پولیس کراچی نےکارروائی کرتے ہوئے ریڈبک میں موجود کالعدم جند اللہ کا انتہائی مطلوب دہشت گرد محمد اسحاق عرف گل کو گرفتار کرکےاس کےقبضےسے تیار خودکش جیکٹس اور 2 دستی بم برآمد کرلیے۔انچارج سی ٹی ڈی راجاعمر خطاب کے مطابق گرفتار دہشت گرد افغانستان سے بلوچستان اور سندھ سے ہوتے ہوئےکراچی پہنچا تھا اورکراچی میں بڑی دہشت گرد کارروائی کےلیےآیا تھا، محمد اسحاق پاپوش کا رہائشی اور لشکر جھنگوی کے امیر عطا الرحمان عرف نعیم کا پڑوسی تھا، گرفتار دہشت گرد محمد اسحاق 2006 میں جنداللہ میں شامل ہوا تھا اور گرفتار دہشت گرد افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کرچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں