لاہورہائیکورٹ،جسٹس فرخ عرفان نے اپنا استعفی صدرکوبھجوادیا

لاہور(بولونیوز)لاہورہائیکورٹ کےجسٹس فرخ عرفان مستعفی ہوگئے،جسٹس فرخ عرفان نےاستعفیٰ صدرمملکت کوبھجوادیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس فرخ عرفان نے استعفیٰ دیے دیا ہے۔ جسٹس فرخ عرفان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس زیرسماعت ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس فرخ عرفان نے استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے۔ جسٹس فرخ عرفان کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی چل رہی تھی۔ جسٹس فرخ عرفان کا نام آف شور کمپنیوں میں بھی آیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں