بالی ووڈ اداکارہ دیویا بھارتی کی موت خود کشی تھی یا قتل؟

نئی دہلی(بولونیوز)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ دیویا بھارتی کی موت کا سراغ پولیس بھی آج تک نہیں لگا سکی ہے۔ کئی سالوں تک تحقیقات کرنے کے بعد 1998ء میں اس کیس کو بند کر دیا گیا تھا۔مشہور بھارتی اداکارہ دیویا بھارتی 25 فروری 1974ء کو پیدا ہوئی تھیں۔ انہوں نے اپنے کیرئیر میں 12 فلمیں کیں جو سب سپرہٹ ثابت ہوئیں لیکن دوسرے ہی سال دیویا نے موت کو گلے لگا لیا۔ آج ان کے انتقال کو 26 سال ہو گئے ہیں۔ محض 19 سال کی عمر میں ہوٹل کی بالکنی سے گر کر دیویا بھارتی کی موت ہو گئی تھیں۔گووندا کے ساتھ آئی فلم شولا اور شبنم کے سیٹ پر ہی ان کی ساجد سے ملاقات ہوئی جو پیار میں بدل گئی جس کے بعد جلد ہی دونوں نے شادی کر لی۔ دویا کے والد اوم پرکاش اس شادی کے سخت خلاف تھے کیونکہ ساجد مسلم تھے۔شادی کےاگلےہی سال دیویا کی موت ہوگئی اورشک کےدائرے میں سب سےزیادہ ان کےشوہرساجد ہی رہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنی موت والے دن ہی دیویا بھارتی نے ممبئی میں اپنے لئے نیا 4 بی ایچ کے کا گھر خریدا تھا اور اسی دن شوٹنگ ختم کر کے چنئی سے واپس ممبئی لوٹیں تھیں، ان کے پیروں میں بھی چوٹ تھی۔ شوٹنگ سے واپسی پر اپنےگھرپہنچیں توان کی دوست اپنے شوہر کے ساتھ ان سے ملنے آئی ہوئی تھیں۔اسی وقت دیویا کمرے میں کھڑکی کی طرف گئیں اور وہیں سے تیز آواز میں اپنی ملازم سے باتیں کر رہی تھیں۔ دیویا کے کمرے میں کوئی بالکنی نہیں تھی لیکن واحد ایسی کھڑکی تھی جس میں گرل نہیں تھی۔ تبھی ان کا پیر پھسل گیا۔ دیویا سیدھے نیچے زمین پر جا کر گریں اور موقع پر ہی ان کی موت ہو

اپنا تبصرہ بھیجیں