طلاق کی جھوٹی خبر، پریانکا اور نک جونس کا قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

لاس اینجلس(بولونیوز)امریکی گلوکار نک جونس اور ان کی اہلیہ پریانکا چوپڑا نے طلاق کی جھوٹی خبر دینے والے میگزین کیخلاف بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے بھاری ہرجانے کا دعویٰ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے طلاق کی جھوٹی خبرشائع کرنے والےمیگزین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کر لیا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے قریبی دوست کا کہنا ہےکہ وہ اپنےشوہرنک جونس کے ساتھ ہنسی خوشی اپنی زندگی گزار رہی ہیں، جو ایسی خبریں گھڑتے ہیں انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق امریکی میگزین اوکےنےگزشتہ دنوں دعویٰ کیا تھا کہ پریانکا چوپڑااورنک جونس نے شادی میں بہت جلد بازی کی اور اب چھوٹی چھوٹی باتوں پر جھگڑتے رہتے ہیں۔ دونوں ستارے اب طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرنے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں