شاہ رخ تیار ہونے میں 3 گھنٹے لگاتے ہیں، گوری کا انکشاف

ممبئی(بولونیوز)بالی وڈ کنگ اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ تیار ہونے میں مجھ سے بھی زیادہ وقت لگاتے ہیں۔گزشتہ روزممبئی میں منعقد ہونےوالے انڈیا سٹائلش ایوارڈز شو میں شاہ رخ خان اور گوری خان کو بہترین جوڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر گوری خان نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوکر انکشاف کیا کہ وہ کسی پارٹی یا ایونٹ میں جانے کیلئے 20 منٹ میں تیار ہو جاتی ہیں جبکہ شاہ رخ تیار ہونے میں 2 سے 3 گھنٹے لگاتے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اس بات پر ہنستے ہوئے کہنے لگے کہ ہاں آج کے ایونٹ کی تیاری کیلئے میں نے 3 گھنٹے لگائے جبکہ گوری 6 گھنٹوں میں تیار ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں