سابق بھارتی فوجی تیج بہادر کا مودی کیخلاف الیکشن لڑنے کا اعلان

نئی دہلی(بولونیوز)بھارتی فوج کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑنے والے سابق بھارتی فوجی تیج بہادر یادیو نے اتر پردیشن میں وزیراعظم نریندری مودی کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔سابق فوجی کا کہنا ہے کہ وہ ورانسی میں نریندر مودی کے حلقے میں ان کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ تیج بہارد آزاد امیدوار کی حیثیت سے مودی کے خلاف کھڑے ہونگے۔ تیج بہادر کا کہنا ہے کہ انتخابات لڑنے کا مقصد ہار جیت نہیں بلکہ حکومت کی جانب سے پیرا ملٹری فورسز کی ناکامیوں نشاندہی کرنا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تیج بہادر یادیو نے کہا کہ فوجیوں کےنام پر ووٹ مانگنے والی بھارتی حکومت نے پلواما میں ہلاک فوجیوں کو شہدا کا درجہ بھی نہیں دیا۔ بھارتی سرحدی فورسز کے اہلکار تیج بہادر یادیو کو 2017 میں فوج کے ناقص کھانے کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں