ماہرہ خان اور بلال اشرف فلم ’’سپر سٹار‘‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر

اسلام آباد(بولونیوز)پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نئی فلم ’’سپر سٹار‘‘ میں اداکار بلال اشرف کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔ دونوں‌ اداکار اپنی بہترین فنکارانہ صلاحیتوں کے اظہار کیلئے خوب محنت کر رہے ہیں.ذرائع ابلاغ کے مطابق مومنہ درید کی پروڈکشن اور محمد احتشام الدین کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘‘سپر سٹار’’ میں ماہرہ خان اور بلال اشرف اہم کردار ادا کریں گے جس کی عکسبندی شروع کر دی گئی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک منفرد انداز میں بلال اشرف کے ساتھ موجود ہیں۔ ماہرہ نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا کہ وہ فلم ‘‘سپر سٹار’’ میں نوری اور بلال اشرف ‘‘سمیر’’ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں