پاکستانی فلم لال کبوترکواداکاروں نے گیم چینجرقراردیدیا

اسلام آباد(بولونیوز)پاکستانی فلم’’لال کبوتر‘‘کوشوبزسے وابستہ اداکاروں نے مقامی انڈسٹری میں نیا باب اور گیم چینجر قرار دے دیا،فلم نے پہلے ہفتے کے اختتام پر سوا کروڑ سے زائد بزنس کیا۔باکس آفس پر ہٹ رہنے والی فلم کے شاندار ریویوز کے ساتھ سوشل میڈیا پربھی چرچے ہیں۔ ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ یقینا یہ غیرمعمولی حد تک اچھی فلم ہے۔اداکار علی رحمٰن نےکہا کہ پاکستان میں آج تک بنائی گئی بہترین فلم ہے۔اداکارعثمان خالد کا کہنا ہے کہ لال کبوترنےنئےباب کا آغازکردیا اور اداکارہ میراسیٹھی نےلال کبوترکوحالیہ پاکستانی سنیما کا ”گیم چینجر“ قراردیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق اوپننگ ویک اینڈ پر فلم نےسوا کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے، باکس آفس پر ہٹ رہنے والی فلم کے شاندار ریویوز کے ساتھ ہی سب کے دل جیت لئے۔ فلم بینوں نےسانس روک کرفلم دیکھی اورپھرخوب تالیاں بجائیں۔ ناقدین نے بھی5میں سے پورے5نمبردئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں