شیخوپورہ :ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے رکشہ سوار مار ڈالا

شیخوپورہ(بولونیوز)تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے علاقہ بدو روڈ پر دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے رکشہ پر سوار نوجوان مزمل کو گولی مار کر ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے مقتول مزمل بدو ورکاں کا رہائشی تھا اور شیخوپورہ سے سودا لیکر گھر جا رہا تھا کہ ناکہ لگائے ڈاکوؤں نے اسے روکا اور لوٹ مار شروع کر دی اس دوران نوجوان نے جرات کا مظاہرہ کرکے ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی تھانہ ہاؤسنگ کالونی پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادی ہے اور ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے بتایا جاتا ہے کہ ہاؤسنگ کالونی کے علاقہ میں ڈکیتی ،چوری ،منشیات فروشی کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے شہری شام گئے اپنے گھروں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ شہریوں نے ڈی پی او شیخوپورہ سے مطالبہ کیا کہ تھانہ ہاؤسنگ کالونی میں پولیس کے گشت کو بڑھایا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں