میٹرک کے امتحانات ،نقل کی روک تھام کیلئے اقدامات کا اعلان

کراچی (بولونیوز) ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے 2020 اگلے ماہ کے وسط میں ہوں گے۔ کراچی میٹرک بورڈکے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ نے نقل کی روک تھام کے لیے اقدامات کا اعلان کر دیا۔ میٹرک کے سالانہ امتحانات کے موقع پرجوڈیشل مجسٹریٹ امتحانی مراکزکا دورہ کریں گے ۔امتحانات میں اسمارٹ فون، اسمارٹ واچ اور انٹرنیٹ کے ذریعے چلنے والی ڈیوائس کی ممانعت ہو گی۔ بے نظمی اور نقل کی شکایت کے تدارک کے لیے میٹرک بورڈکی ویجی لنس ٹیمیں امتحانی مراکز کا دورہ کریں گی، امیدوار سے نقل کا مواد یا ڈیوائس برآمدہونے کی صورت میں اسے تین سال تک کے لیے نااہل قراردیاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں