پشاور: ریگی میں مبینہ پولیس مقابلہ میں جاں بحق ہونے والے کے اہل خانہ کا لنڈی کوتل میں مظاہرہ

ضلع خیبر لنڈی کوتل (ایچ آراین ڈبلیو) گزشتہ روز پشاور ریگی میں سی ٹی ڈی مقابلے میں مبینہ طور جاں بحق ہونے والے عدنان شینواری واقعہ کے خلاف ضلع لنڈی کوتل کے عوام اور متاثرہ خاندان والوں نے احتجاجی مظاہرہ کرکے احتجاج کے موقع پر چروازئے کے مقام پر پاک افغان شاہراہ کو بند کر دیاگیا- احتجاجی مظاہرہ کے موقع پر نوجوانان قبائل کے ساتھ صدر اسرار شینواری پاکستان پیپلز پارٹی کے شاہ رحمان شینواری نے کہا کہ واقعہ کی آزادانہ انکوائری کی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کی جائے انہوں نے کہا کہ مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا اور پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند ہوجائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں