آپریشن رد الفساد کے آج تین سال مکمل، کامیابیوں کی قیمت بھاری جانی و مالی نقصان سے ادا کی گئی

راولپنڈی (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ آپریشن رد الفساد کے آج تین سال مکمل ہو گئے ہیں، یہ آپریشن 22 فروری 2017ء کو شروع ہوا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آرنے بتایا ہے کہ پاک فوج ملکی سالمیت کے خلاف کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن کی صورت میں ظاہرہوں گے۔

سربراہ شعبۂ تعلقاتِ عامہ پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں قوم نے بھرپور حمایت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسدادِ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی دو دہائیوں کی کامیابیاں مزید مستحکم ہوئیں ہیں، تاہم ان کامیابیوں کی قیمت بھاری جانی و مالی نقصان سے ادا کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور سرحدوں کے دفاع کے لیے آپریشن رد الفساد شروع کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں