بے نامی جائیداد کا معاملہ، شاہ رخ خان کیخلاف کارروائی شروع

ممبئی(بولونیوز)بھارتی انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے بے نامی جائیداد کےمعاملے میں مشہوراداکارشاہ رخ خان کیخلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق انکم ٹیکس محکمہ نے اس فیصلہ کو چیلنج کر دیا ہے جس میں شاہ رخ خان پر بے نامی جائیداد کےالزامات کوخارج کر دیا گیا تھا۔ انکم ٹیکس محکمہ نے گزشتہ سال شاہ رخ خان کے علی باغ کے بنگلے کو ضبط کیا تھا۔2016ءمیں قانون کےتحت بےنامی جائیداد کو ضبط کیا گیا تھا لیکن ایک ماتحت ادارے نے انکم ٹیکس کے کیس کو خارج کرتےہوئے شاہ رخ خان کوریلیف دیدیا تھا لیکن اب اس معاملہ کو انکم ٹیکس محکمہ نے پھر سے چیلنج کر دیا ہے اور بے نامی اپیلیٹ ٹریبیونل میں چیلنج کیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اب اس معاملہ کی سماعت کی جائے گی جس کے بعد فیصلہ آنے پر طے ہوگا کہ حقیقت میں یہ جائیداد بے نامی تھی یا نہیں؟ اگر یہ طے ہو جاتا ہے کہ یہ بے نامی جائیداد تھی تو شاہ رخ خان کے ساتھ ایسے کئی دیگر پروموٹر ہیں جن کو سات سال کی سزا اور املاک کی مارکیٹ قیمت کا 25 فیصد تک پیسہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں