وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مظفرگڑھ میں قصر بہبود کا افتتاح کر دیا

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مظفرگڑھ میں قصر بہبود کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خواتین کی تربیت کیلئے بنائے گئے کلاس رومز کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تربیت حاصل کرنے والی خواتین سے ان کے مسائل دریافت کئے۔ حکومت معاشرے کے تمام طبقات کیلئے آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ آپ کا خیال رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ قصر بہبود میں خواتین کو 8 مختلف فنون میں بلامعاوضہ تربیت دی جا رہی ہے۔ اس منصوبے پر تقریباً 6 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ خواتین کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تربیت مہیا کی جائے گی۔ آپ کو دی جانے والی سہولتوں کو مزید بہتر بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں