فواد چوہدری کووزیراطلاعات کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

اسلام آباد(بولونیوز)ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کووزیراطلاعات کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور ان کی جگہ بابراعوان کومشیراطلاعات بنائےجانے کاامکان ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کوان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے،اب انھیں کسی اوروزارت کی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔ذرائع کےمطابق بابراعوان کومشیراطلاعات بنائے جانےکا امکان ہے تاہم ان کی تعیناتی نندی پورکیس سے کلیئرنس سے مشروط ہے۔ذرائع کےمطابق بابراعوان کومشیراطلاعات بنائے جانے کا امکان ہے تاہم ان کی تعیناتی نندی پورکیس سے کلیئرنس سے مشروط ہے۔واضح رہے کہ قبل ازیں صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کوبھی وزیراعظم کے حکم پرہی ہٹایا گیا تھا۔رہنما تحریک انصاف بابر اعوان نے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جگہ لانے کی اطلاعات درست نہیں ہیں، وزیراعظم سے ملاقات کے دوران عہدے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، وزیراعظم سے صرف قانونی اور آئینی معاملات پر بات ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں