لودھراں پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائی

لودھراں(بولونیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں ملک جمیل ظفر کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لئے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دی گئیں،تھانہ صدر لودھراں پولیس نے ایس ایچ او راؤ حامد جاوید کی سربراہی میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 2 بین الاضلاعی مویشی چور گینگز کے 5 ارکان خادم،نظام دین،اکرم،سلیم اور عبداللہ کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے 9 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مسروقہ مویشی اور وارداتوں میں استعمال کیا گیا اسلحہ بھی برآمد کر لیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرنے پر تھانہ صدر لودھراں پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے،ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور جرائم کا خاتمہ کر کے ضلع لودھراں کو امن کا گہوارہ بنا کر دم لیں گے-

اپنا تبصرہ بھیجیں