60,000مالیت کی انگوٹھی مالک کے حوالے،موٹروے پولیس کی کوشش

لاہور(بولونیوز)نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس نے60,000مالیت کی انگوٹھی تلاش کرکےمالک کے حوالے کر دی۔لاہورڈی آئی جی موٹروے زون اشفاق احمد کا افسران کو تعریفی اسناد اور کیش انعام کا اعلان۔ہارون نامی شخص موٹروے پر اسلام آبادکی جانب سفرکررہا تھاموٹروےبھیرہ سروس ایریا کے واش روم میں ایک عدد قیمتی ھیرے کی انگوٹھی بھول گیا۔سفر جاری رکھا، یاد آنے پر مذکورہ شخص نے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130پر کال کر کے واقعے کی اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی ڈیوٹی پر مامور موٹروے پولیس کے افسران انسپکٹر مظہر عباس اور سب انسپکٹر ہمایوں توصیف فی الفور موقع پر پہنچ گئے اور کافی تگ و دو کے بعد انگوٹھی تلاش کر لی اور مالک سے رابطہ کر کے مالک کے حوالے کی۔ جس پر انگوٹھی کے مالک نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد نے افسران کی اس کاوش کو سراہتے ہوے تعریفی اسناد اور کیش انعام کا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں