لاہور،مضرصحت گوشت کھلانے کی کوشش ناکام،فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ

لاہور(بولونیوز)لاہورشہرکوبیمارجانوروں کا ناقص اورمضرصحت گوشت کھلانے کی بڑی کوشش ناکام،ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں بکر منڈی کے علاقے میں بڑی کارروائیاں جاری ہیں۔4300 کلو بیمار جانوروں کا گوشت، 8 ہزار کلو جانوروں کی باقیات برآمد،بکرمنڈی اولڈ سلاٹر ہاوس ایریا میں 3 غیر قانونی مذبح خانے، میٹ چلر اور فیٹ رینڈرنگ یونٹ سیل کیے گئے۔سیل کیے گئےسلاٹرہاوس پہلے بھی سیل کیےگئےتھے،غیرقانونی طورپرکھول کرکام کیا جا رہا تھا۔بیمار جانوروں کا غیرقانونی مذبح خانے میں گوشت تیارکرکےجعلی مہریں لگائی جاتی تھیں۔غیرقانونی مذبح خانوں سے جعلی مہریں بھی برآمد کی گئیں،ملزمان موقع سے فرارہوگئے۔شہریوں تک صحت بخش گوشت کی فراہمی پنجاب فوڈاتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔بیمار جانوروں کے ناقص گوشت سے متعدد موذی بیماریاں پھیلتی ہیں۔ویجیلنس ٹیمیں گلی محلوں میں چھپے ذبح خانوں کا سراغ بھی لگا رہی ہیں۔کہیں بھی مضر صحت گوشت دیکھیں تو بذریعہ ٹیلی فون ہیلپ لائن، موبائل اپلیکیشن یا ویب سائٹ اطلاع دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں