کراچی،سونے کے کارخانے میں واردات،ملزمان سونے سمیت گرفتار

کراچی(بولونیوز)صدر میں سونے کے کارخانے میں بڑی واردات، 12 گھنٹے کے اندر اندر تمام ملزمان گرفتار اور پورا سونا برآمد کرنے پر پریڈی تھانے کی پولیس پارٹی کے لئے انعام کا اعلان۔ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے ایس ایچ او پریڈی انسپکٹر لیاقت حیات اور پولیس پارٹی کو 50 ہزار روپے نقد اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کردیا۔ کراچی صدر کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کے ایک کارخانے میں 19 فروری کو واردات ہوئی تھی، پریڈی پولیس نے فوری ایکشن لیا۔ریکارڈ وقت 12 گھنٹے کے اندر اندر پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کیا اور لوٹا گیا پورا سونا اور زیورات برآمد کرلئے تھے۔پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن بھی پریڈی تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر لیاقت حیات اور پولیس پارٹی کو انعامات سے نواز چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں