ضلع ملیر،ریڈریسل سینٹرکوازسرنوترتیب دیدیا گیا

کراچی(بولونیوز)چیفجسٹس آف پاکستان کی ہدایت کی روشنی میں ضلع ملیرمیں کمپلین ریڈریسل سینٹرکوازسرِنوترتیب دےدیاگیا۔ضلعی پولیس آفس ملیرمیں ڈی ایس پی رینک کےآفیسرکوکمپلین سینٹرکا انچارج تعینات کر دیا گیاہے۔ڈی ایس پی کی سربراہی میں کمپلین سینٹر عوامی شکایات کےازالے اور مسائل کے فوری حل کیلئے 24 گھنٹے کام کررہا ہے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی کے حکم پر بدھ کو ایس ایس پی چوہدری اسد نے کمپلین ریڈریسل سینٹر کا دورہ کیا۔ضلع ملیر پولیس کی جانب سے عوام کی سہولت اور کمپلین سینٹر کے حوالے سے آگاہی اور معلومات کے لئے مختلف تھانوں اور مقامات پر بینرز بھی آویزاں کئے گئےہیں۔ضلع پولیس آفس میں قائم ڈی ایس پی حضوربخش کی سربراہی میں کمپلین ریڈریسل سینڑمیں رواں ماہ عوام کی جانب سے مختلف نوعیت کی624 شکایات درج کرائی گئیں جن میں سے605شکایات کا تدارک کیا جاچکا ہے۔کمپلین سیل کی جانب سے عوامی شکایات کے تدارک اور مسائل کے حل کے لئے فوری عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں