ریلوے ڈیلی ویجزملازمین کی درخواست پر سماعت،لاہورہائیکورٹ

لاہور(بولونیوز)ریلوے کے ڈیلی ویجز ملازمین کی درخواست پر سماعت،عدالت نے اس نوعیت کے تمام کیسز یکجا کرنے کا حکم دیدیا۔جسٹس فرخ عرفان خان کے پاس اسی نوعیت کے کیسز زیر سماعت ہیں وہی ان پر سماعت کرینگے۔جسٹس رسال حسن سید نے عمران شہزاد ودیگر کی درخواست پر سماعت کی۔ریلوے میں عرصہ دراز سے بطورِڈیلی ویجز ملازمین فرائض انجام دے رہے ہیں۔متعدد درخواستیں دینے کے باوجود متعلقہ حکام نے مستقل نہیں کیا۔محکمہ نے مستقل کرنے کی بجائے تنخواہیں بھی روک لی ہیں۔محکمہ نے من پسند ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کردیا ہے۔درخواست گزاروں کو مستقل نہ کرنا امتیازی سلوک ہے۔عدالت درخواست گزاروں کو بھی مستقل کرنے کا حکم دے۔جسٹس فرخ عرفان خان کل عمرآن شہزاد ودیگر کی درخواستوں پر سماعت کرینگے۔کیس کی سماعت کے بعد ریلوے ملازمین نے ہائیکورٹ میں احتجاج کیا۔ہمیں بھی ملازمت پر مستقل کیا جائے اور تنخواہیں دی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں