وکیل نسرین ستودہ کو 38 سال قید اور148کوڑوں کی سزا

ایران(بولونیوز)انسانی حقوق کے حوالے سے ممتاز وکیل نسرین ستودہ کو 38 سال قید اور 148 کوڑوں کی سزا سنا دی گئی ہے۔ یہ بات نسرین ستودہ کے خاوند اور ان کے خاندان کے افراد نے بتائی ہے۔انسانی حقوق کے لیے سرگرم ترین کارکن کا ایوارڈ اپنے نام کرنے والی نسرین ستودہ پر ماضی میں ملک کی سلامتی کے حوالے سے متعدد الزامات عائد کیے گئے تھے لیکن انہوں نے ہمیشہ ان سے انکار کیا۔سارہ لیھ وٹسن سمیت انسانی حقوق کے لیے سرگرم عمل افراد نے نسرین کو سنائی جانے والی سزا پرشدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سارہ لیھ وٹسن ایگزیکٹو ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ اور جنوبی افریقہ ہیومن رائٹس واچ ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ایمنیسٹی انٹرنیشل کے فلپ لرتھر کا کہنا ہے کہ نسرین نے اپنی زندگی خواتین کے حقوق کے لیے کام کرتے اور سزائے موت کے خلاف آواز اٹھانے میں گزاری۔

اپنا تبصرہ بھیجیں