فواچوہدری قد سے بڑھ کر بات نہ کریں،مرتضی وہاب

لاہور(بولونیوز)فوادچوہدری اپنےقد سے بڑھ کربات نہ کریں۔بلاول بھٹوپرتنقید کرکے فواد چوہدری اپنی نوکری پکی کررہے ہیں۔بلاول بھٹو کی پولیٹیکل میچورٹی کو پورے ملک نے سراہا ہے۔بلاول بھٹو کی سیاسی بصیرت پر تمام پاکستانی انہیں عوام کا حقیقی نمائندہ سمجھتے ہیں۔فواد چوہدری سیاسی یتیموں کا ماؤتھ پیس ہیں۔فواد چوہدری گوئبلزکےحقیقی جانشین ثابت ہو چکے ہیں۔فؤاد چوہدری پولیٹیکل فاشزم کا سیاسی بھونپو بن چکے ہیں۔تحریک انصاف کا ہر لیڈر اپنے پارٹی قائد کا “شیرو” بننے کے لیے پر تولے بیٹھا ہے۔بلاول بھٹو کو کچھ کہنے سے قبل فواد چوہدری اپنا ماضی کھنگال لیں۔پیپلز پارٹی کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔خرم شیرزمان اپنی سیاسی حیثیت سے بڑھ کر بات کر رہے ہیں۔چاند پر تھوکا ہوا اپنے ہی منہ پر آتا ہے۔فواد چوہدری کی ذہنی غلاظت ان کی زبان میں سرایت کر چکی ہے۔بلاول بھٹو تہذیب یافتہ پاکستان کا دوسرا نام ہے۔پیپلز پارٹی کبھی تہذیب و اخلاق سے گری ہوئی بات نہیں کرتی۔سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف ابھی تک کنٹینر پر براجمان ہے۔تحریک انصاف سندھ اسمبلی کے ایوان کو بھی ” ڈی چوک” سمجھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں