5 مرتبہ آئی سی سی کے بہترین ایمپائر کا ایوارڈ ونر سائمن ٹوفل کا پاکستان آنے کا اعلان

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بہترین ایمپائر کا پی ایس ایل میچز دیکھنے کیلئے پاکستان آنے کا اعلان، آسٹریلین سائمن ٹوفل اور ویسٹ انڈین لیجنڈ کرٹلی ایمبروز جلد پاکستان پہنچیں گے، دنیا کو پاکستان کے محفوظ ملک ہونے کا پیغام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بہترین ایمپائر کا اعزاز حاصل کرنے والے آسٹریلین سائمن ٹوفل نے پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔ سائمن ٹوفل کے ہمراہ ویسٹ انڈین لیجنڈ کرٹلی ایمبروز بھی پاکستان آئیں گے۔ سائمن ٹوفل 5 مرتبہ آئی سی سی کے بہترین ایمپائر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے دنیا کے واحد ایمپائر ہیں۔ دونوں شخصیات پاکستان سپر لیگ کے میچز دیکھنے کیلئے پاکستان آ رہی ہیں اور کراچی میں قیام کریں گی۔ دونوں شخصیات کی جانب سے دنیا کو پاکستان کے ایک محفوظ ملک ہونے کا پیغام بھی دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں