موچکوقبرستان،دو ہفتے قبل لڑکی کی لاش برآمدہونے کا معاملہ،ملزم گرفتار

کراچی(بولونیوز)دوہفتے قبل موچکو قبرستان کے قریب سے لڑکی کی لاش ملنے کا معاملہ،مقتول لڑکی پیشے کے اعتبار سے ماڈل تھی۔لڑکی کی موت حمل ضائع کرانے کے دوران ہوئی۔پولیس نے چھاپہ مار کر نرس اور اسسٹنٹ کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔نرس اوراسسٹنٹ نے لڑکی کی موت کے بعد اسکی لاش کو جھاڑیوں میں پھینک دیا تھا۔لڑکی کی موت کی وجہ اس کا دوست بھی ہے۔لڑکے کی گرفتاری کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیم اسلام آباد روانہ ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں