جعلی عامل اوراسکی بیوی کا فراڈ سامنے آگیا،متعدد افراد سے لوٹ مار

کراچی(بولونیوز)جعلی عامل جعفر علی اور اس کی بیوی روزینہ خان کے متعدد فراڈ سامنے آگئے،دو درجن سے زائد افراد سے جعل سازی سے لوٹ مار کی اور متعدد لڑکیوں کی عزت برباد کی،تفصیلات کے مطابق جعلی عامل سید جعفر علی اور اس کی بیوی روزینہ خان کے متعدد فراڈ سامنے آگئے ہیں دو درجن سے زائد افراد سے جعل سازی سے لوٹ مار کی کئی افراد کو پلاٹ دینے اور عمل کرنے کا آسرا دیکر لوٹ مار کی،جبکہ عمل کے نام پر متعدد خواتین کی عزتوں سے کھیلا،اس حوالے سے جعل سازی کا شکارافراد نے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں دیدی ہیں،آستانے چلانے کے علاوہ غیر رجسٹرڈ ویلفیئر باری میموریل ویلفیئر ایسوسی ایشن چلاتے تھے اور اس کے نام سے لوٹ مار کرتے تھے،جبکہ جعفر نامی شخص جعلی صحافی بھی ہے جو کہ پہلے ایک مقامی روزنامے میں تھا جس کے سیاہ کرتوت سامنے آنے پر روزنامے کے مالک نے انہیں اخبار سے نکال کر دونوں میاں بیوی کا اشتہار چلا دیا تھا، اس کے بعد دونوں میاں بیوی غیر رجسٹرڈ ہم اسٹار نیوز کے نام سے جس کا کہیں ڈیکلئریشن تک نہیں ہے کے نام پر سادہ لوح افراد کو صحافی بنانے کے نام پر کارڈ بنانے کی مد میں پانچ ہزار روپے فی کس لیتے ہیں،اس نوسر باز جوڑے کیخلاف لیاقت آباد تھانے میں 1-2019بجرم دفعہ 6/9/A NAنارکوٹکس ایکٹ کے درج ہوئی ہے جس کے مطابق یہ جوڑا منشیات فروشی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا تھا،جس کا کیس اب تک عدالت میں چل رہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں