لاہور میں اسکول سے نکالنے پرطالبعلم نے خاتون ٹیچر کو قتل کردیا

لاہور(بولونیوز)سندرکےعلاقہ میں طالب علم نےچھریوں کے وارکرکے خاتون ٹیچرکوقتل اوراسکی بہن کوزخمی کردیا۔لاہور کےعلاقےسندرمیں میٹرک کے طالب رضوان کی ایک خاتون ٹیچر سے دوستی ہوگئی۔ اس بات کا اسکول کی سینئر ٹیچر شگفتہ کوبھی پتہ چل گیاجس پرشگفتہ نے ٹیچراورطالب علم رضوان دونوں کواسکول سے نکلوادیا اوررضوان کی اس حرکت کے بارے میں اسکےگھروالوں کوبھی بتادیا۔جس پررضوان شگفتہ کےگھرداخل ہوگیااوراس کےگلےپرتیزدارچھری سے وارکرقتل کردیا۔شگفتہ کو اسکی بہن فرخندہ بچانے کے لیے آئی توملزم نے اسے ہتھوڑی کے وار کرکے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ ڈولفن پولیس کے مطابق زخمی فرخندہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے چھاپہ مار کر رائے ونڈ کے علاقہ سے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں