سکھرپولیس،اغواکیا گیا مغوی کو 17 روز بعد بازیاب کرالیا

سکھر(بولونیوز)سکھرپولیس کا شاہ بیلوکچے میں منظم ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن پنوعاقل سے اغواء کیا گیا۔مغوی کو 17 روز قبل نامعلوم افراد نے گھر جاتے ہوئے اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا۔اطلاع پہ ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی قیادت میں سکھر پولیس کا شاہ بیلو کچے میں آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کو نظرآتش کردیا گیا۔آپریشن کت نتیجے میں دو ہفتہ قبل پنوعاقل سے اغواء ہونے والا مغوی احمد علی کلھوڑو کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں