ڈولفن ان ایکشن،رائیونڈ میں قتل کی واردات،قاتل گرفتار

لاہور(بولونیوز)ڈولفن ان ایکشن،قاتل موقع سے گرفتار۔ڈولفن سکواڈکو15پراطلاع ملی کہ مراکہ رائیونڈ میں قتل کی واردات ہو گئی ہے۔ڈولفن ٹیم فوری ریسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچ گئی۔ملزم نے مقتولہ کا گلہ کاٹ کر قتل کردیاتھا،جبکہ دوسری لڑکی کےسرپرہتھوڑا مارکرشدید زخمی کردیا۔ڈولفن ٹیم نےقاتل کوموقع سے گرفتارکرلیا۔ملزم رضوان قصورکا مستقل رہائشی ہے جس کی عمر 18سال ہے۔ملزم تھانہ سندر کے حوالے جبکہ زخمی لڑکی کو فوری طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال بھیج دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں